بلنگ اور جمع کرنے کی پالیسی Billing & Collections Policy, Urdu (Pakistan)

Make an Appointment
For the Charlottesville area:
For Manassas or Haymarket:

عنوان:  

بلنگ اور کلیکشنز

تاریخ:   

08/26/2022

اپڈیٹ کردہ 03/01/2023

زمرہ:   

مریض کی مالی خدمات     

منظور شدہ بذریعہ: UVACH Inc. Board

 

مقصد

اس پالیسی کا مقصد UVA Community Health (UVACH) کے لیے بلنگ اور کلیکشن کے طریقوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے، جس میں UVA Health Culpeper Medical Center (CPMC)، UVA Health Haymarket Medical Center (HAMC)، UVA Health Prince William Medical Center (PWMC)، UVACH Medical Group اور UVA Health Cancer Center Gainesville شامل ہیں۔ (اسی دستاویز میں آگے چل کر انہیں "Community Health ادارے" کہا جائے گا)

دائرہ کار

یہ پالیسی تمام Community Health اداروں پر لاگو ہوتی ہے۔ Community Health اداروں کی جانب سے کام کرنے والی کوئی بھی کلیکشن ایجنسی ذیل میں بیان کردہ کلیکشن کے طریقوں کا احترام اور حمایت کرے گی۔ جب تک کہ دوسری صورت میں وضاحت نہ کی گئی ہو، یہ پالیسی معالجین یا دیگر طبی فراہم کنندگان پر لاگو نہیں ہوتی، جس میں بلا تحدید ایمرجنسی روم کے معالجین، اینستھیزیولوجسٹ، ریڈیولوجسٹ، ہاسپٹلسٹ، اور پیتھالوجسٹ شامل ہیں جو Community Health Medical Group کے ذریعہ ملازم نہیں ہیں۔

تعریفات

عام طور پر بل کی جانے والی رقم (AGB)– عام طور پر بل کی جانے والی رقم کا مطلب عام طور پر ہنگامی اور طبی طور پر ضروری خدمات کے لیے ان مریضوں سے وصول کی جانے والی رقوم ہیں جن کے پاس ایسی خدمات کے لیے بیمہ ہے۔  جو مریض مالی امداد کے اہل ہیں ان کے لیے چارجز محدود ہوں گے جو کہ اس طرح کی خدمات کے لیے عام طور پر بل کی جانے والی رقم ("AGB") سے زیادہ نہیں ہوں گے۔ یہ چارجز ایمرجنسی اور دیگر طبی طور پر ضروری دیکھ بھال کے لیے Medicare اور تجارتی ادائیگی کرنے والوں کی جانب سے اوسط اجازت شدہ رقم پر مبنی ہیں۔ اجازت شدہ رقوم میں وہ دونوں رقمیں شامل ہیں جو بیمہ کنندہ ادا کرے گا اور وہ رقم بھی، اگر کوئی ہے، جس کا ایک فرد ذاتی طور پر ادائیگی کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ CPMC، PWMC اور HAMC AGBs کا شمار 26 CFR §1.501(r) کے حساب سے لُک بیک کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے کیا جاتا ہے۔

 

نا قابل وصول قرضہ – واجب الوصول کھاتے کو ناقابل جمع کے طور پر قلم زد کر دیا جاتا ہے لیکن پھر بھی اسے بقایا رقم مانا جاتا ہے۔

کلیکشن ایجنسی - کلیکشن ایجنسی کوئی بھی ایسا ادارہ ہے جو ضامنوں سے ادائیگی حاصل کرنے یا ان کے پیچھے لگے رہنے میں مصروف ہوتا ہے۔

اہلیتی مدت – وہ مدت جب ایک ضامن کو مالی امداد دی جاتی ہے۔

کلیکشن کی غیر معمولی کارروائی (ECA)- ECA مندرجہ ذیل میں سے کوئی بھی ہے:

  • کسی فرد کا قرض دوسری پارٹی کو بیچنا، کچھ استثناء کے ساتھ
  • کریڈٹ رپورٹنگ ایجنسیوں یا کریڈٹ بیورو کو منفی رپورٹنگ
  • طبی طور پر ضروری دیکھ بھال فراہم کرنے سے قبل سابقہ فراہم کردہ دیکھ بھال کے لیے ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے ٹالنا، منع کرنا یا ادائیگی کا تقاضا کرنا
  • ایسی کارروائیاں جن کے لیے قانونی عمل کی ضرورت ہوتی ہے، جن میں یہ شامل ہیں لیکن انہیں تک محدود نہیں ہیں:
    • حق ملکیت کا دعویٰ کرنا
    • حقیقی املاک کی ضبطی
    • بینک اکاؤنٹ یا دوسری ذاتی جائیداد کو قرق کرنا یا ضبط کرنا
    • کسی فرد کے خلاف دیوانی کارروائی شروع کرنا
    • کسی فرد کی گرفتاری کا سبب بننا
    • کسی فرد کو گرفتاری وارنٹ کی رٹ سے مشروط کرنا
    • کسی فرد کی اجرت کو روک لینا

دیوالیہ پن کی کارروائی میں دعوی دائر کرنا کلیکشن کی کوئی غیر معمولی کارروائی نہیں ہے۔

ضامن – مریض، دیکھ بھال کرنے والا، یا ادارہ جو صحت کی دیکھ بھال کے بل کی ادائیگی کے لیے ذمہ دار ہوتا ہے۔

مریض کی مالی امداد کا پروگرام - ایک پروگرام ہے جس کو ضامن کے واجب الادا بقایاجات کو کم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام ان ضامنوں کو فراہم کیا جاتا ہے جو ہماری مالی امداد کی پالیسی میں بیان کردہ اہلیتی معیار پر پورا اترتے ہیں۔

بیمہ شدہ مریضوں کے لیے مریض کی ذمہ داری - بیمہ شدہ مریضوں کے لیے مریض کی ذمہ داری وہ رقم ہے جسے مریض کے فریق ثالث کے کوریج کے ذریعے مریض کے فوائد کی رقم متعین کرنے کے بعد ایک بیمہ شدہ مریض اپنی جیب سے ادا کرنے کے لیے ذمہ دار ہوتا ہے اور اس میں شریک ادائیگیاں، شریک بیمہ اور کٹوتیاں شامل ہوتی ہیں۔

غیر بیمہ شدہ مریضوں کے لیے مریض کی ذمہ داری - وہ رقم جو مریض کسی بھی غیر بیمہ شدہ رعایت کو لاگو کرنے کے بعد ادا کرنے کے لیے ذمہ دار ہوتا ہے۔

فریق ثالث ادا کنندہ – ذاتی صحت کی خدمات کے لیے مالی اعانت میں ملوث مریض (پہلے فریق) یا صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والے (دوسرے فریق) کے علاوہ ایک تنظیم۔

کم بیمہ شدہ - ایک ایسا فرد جس کے پاس بیمہ ہے لیکن اس کے فوائد کے پلان کے مطابق غیر احاطہ شدہ خدمات کے لیے اسے کل چارجز کا بل دیا جاتا ہے۔ مثالوں میں درج ذیل شامل ہیں لیکن ان تک محدود نہیں ہیں: Medicare کی خود لی جانے والی ادویات، زیادہ سے زیادہ فوائد تک پہنچ گئے ہیں، میٹرنٹی رائڈرس وغیرہ۔

غیر بیمہ شدہ - وہ مریض جن کے پاس بیمہ نہیں ہوتا ہے۔

 

پالیسی

یہ UVA Community Health اداروں کی پالیسی ہے کہ وہ ضامنوں اور قابل اطلاق فریق ثالث ادا کنندگان کو درست، بروقت، اور لاگو قوانین و ضوابط کے مطابق بل فراہم کریں۔

مَد وار اسٹیٹمنٹ

ضامن کسی بھی وقت بلا معاوضہ اپنے اکاؤنٹ کے لیے مد وار اسٹیٹمنٹ کی درخواست کر سکتے ہیں۔

تنازعات

کوئی بھی ضامن اپنے بل پر کسی مد یا چارج پر تنازعہ پیدا کر سکتا ہے۔ ضامن کسٹمر سروس کے نمائندے کے ساتھ تحریری طور پر یا فون پر تنازعہ کا آغاز کر سکتے ہیں۔ اگر کوئی ضامن اپنے بل کے حوالے سے دستاویز کاری کی درخواست کرتا ہے، تو عملے کے ارکان تین کاروباری دنوں کے اندر ضامن کو درخواست شدہ ڈاکیومنٹیشن فراہم کرنے کے لیے معقول کوششیں کریں گے۔

بلنگ کی مدت

Community Health اداروں کے لیے بلنگ کی مدت پہلے اسٹیٹمنٹ کی تاریخ سے شروع ہوتی ہے اور اس تاریخ کے 120 دن بعد ختم ہوتی ہے۔ بلنگ کی مدت کے دوران ضامنوں کو کالز، اسٹیٹمنٹس اور خطوط موصول ہو سکتے ہیں۔ بلنگ کی پوری مدت میں ضامن کو کال کی جا سکتی ہے۔ ذیل میں اسٹیٹمنٹس اور خطوط کا شیڈول ہے:

  • ضامن کو اس وقت ایک اسٹیٹمنٹ بھیجا جاتا ہے جب ضامن کی طرف سے بقایاجات کے واجب الادا ہونے کا تعین کیا جاتا ہے
  • اسٹیٹمنٹ پر درج تاریخ کے 30 دن بعد ایک فالو اپ لیٹر بھیجا جاتا ہے جس میں ضامن کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ان کا اکاؤنٹ واجب الادا ہوچکا ہے
  • دوسرا خط پہلے خط کے 30 دن بعد بھیجا جاتا ہے جس میں ضامن کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ان کا اکاؤنٹ نادہندہ ہوگيا ہے
  • تیسرا اور آخری خط دوسرے خط کے 30 دن بعد بھیجا جاتا ہے جس میں ضامن کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ان کا اکاؤنٹ سنگین طور پر نادہندہ ہوگیا ہے، اور اکاؤنٹ کو کلیکشن ایجنسی کے حوالے کیا جا سکتا ہے
  • بلنگ کی مدت کے 120 ویں دن ضامن کا اکاؤنٹ کلیکشن ایجنسی کے پاس رکھا جاتا ہے

ہمارے بلنگ سائیکل میں استعمال ہونے والے ہر اسٹیٹمنٹ اور خط میں ادائیگی کے طریقوں، ادائیگی کے اختیارات، مالی امداد کی ویب سائٹ، اور کسٹمر سروس کے ایک رابطہ نمبر سے متعلق معلومات شامل ہوتی ہیں۔

 

طریقۂ کار

غیر ضامن کی بلنگ

  1. کوریج سے متعلق معلومات حاصل کرنا: Community Health ادارے مریضوں سے اس بارے میں معلومات حاصل کرنے کی معقول کوشش کریں گے کہ آیا نجی یا عوامی ہیلتھ انشورنس مکمل یا جزوی طور پر ہسپتال کی طرف سے مریض کو فراہم کی جانے والی خدمات کا احاطہ کر سکتا ہے۔
  2. تھرڈ پارٹی اداکنندگان کو بل دینا: Community Health ادارے جانفشانی سے فریق ثالث ادا کنندگان سے تمام واجب الادا رقموں کے حصول کے پیچھے لگے رہیں گے، جن میں معاہدہ شدہ اور غیر معاہدہ شدہ ادا کنندگان، ہرجانہ ادا کرنے والے، مریض کو براہ راست کوریج فراہم کرنے والے لائبیلیٹی اور آٹو بیمہ کنندگان، اور سرکاری پروگرام ادا کرنے والے جو مالی طور پر ایک مریض کی دیکھ بھال کے ذمہ دار ہو سکتے ہیں، شامل ہیں لیکن یہ انہیں تک محدود نہیں ہے۔ مزید برآں، Community Health ادارے مریض یا ان کے نمائندے کی طرف سے فراہم کردہ یا تصدیق شدہ معلومات کی بنیاد پر تمام قابل اطلاق فریق ثالث اداکنندگان کو بروقت بل دیں گے۔

ضامن کی بلنگ

گارنٹر (ضامن) کو واجب الادا اکاؤنٹ بیلنس کے بارے میں بتانے کے لیے ایک اسٹیٹمنٹ اور خط کے سیریز کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ہر اسٹیٹمنٹ اور خط میں ادائیگی کے طریقوں، مالی امداد، اور سوالات کے لیے رابطہ نمبر سے متعلق معلومات ہوتی ہیں۔

  1. بیمہ شدہ مریضوں کو بل دینا: Community Health ادارے فوائد کی وضاحت (EOB) کے ذریعہ شمار کی گئی رقم کے لیے ضامن کو فورا بل دیں گے یا جیسا کہ فریق ثالث ادا کنندگان کی پالیسی کے تحت فوائد کے ڈھانچے کے ذریعہ متعین کیا جائے گا۔
  2. غیر بیمہ شدہ مریضوں کو بل دینا: Community Health ادارے فوری طور پر ضامن کو کسی بھی قابل اطلاق غیر بیمہ شدہ چھوٹ کو گھٹا کر باقی رقم کا فوراً بل دیں گے۔

کلیکشن کے طریقے

1. کلیکشن کے عمومی طریقے: اس پالیسی کے تحت، Community Health ادارے ضامنوں سے ادائیگی حاصل کرنے کے لیے وصولی کی معقول کوششیں کر سکتے ہیں۔ کلیکشن کی عمومی سرگرمیوں میں ضامن کو اسٹیٹمنٹ/خطوط جاری کرنا، فون کالز، اور توسیعی کاروباری شراکت داروں کو اکاؤنٹس کا ریفرل شامل ہو سکتا ہے، جیسے کہ پری-کلیکٹ، ارلی آؤٹ، اور بیڈ ڈیبٹ وینڈرس (نا قابل وصول قرض فروش)، لیکن یہ انہیں تک محدود نہیں ہے۔

2. کلیکشن کی غیر معمولی کارروائیاں: Community Health ادارے اور اس کی کلیکشن ایجنسی کے شرکاء فیڈرل فیئر ڈیبٹ کلیکشن پریکٹسز ایکٹ کے تحت کسی بھی تقاضے کے تحت کریڈٹ بیورو رپورٹنگ کی شکل میں ECA انجام دے سکتے ہیں۔ واجب الادا رقم ادا نہ کرنے پر ضامن کی کریڈٹ بیورو کو رپورٹنگ بلنگ سائیکل ختم ہونے کے 60 دنوں تک نہیں کی جائے گی۔ ضامن کو کلیکشن ایجنسی کے پارٹنر کے ذریعے کریڈٹ بیورو کو رپورٹ کرنے سے 30 دن پہلے مطلع کیا جائے گا۔ یہ متعین کرنے کے لیے معقول کوششوں سے قبل کہ آیا وہ مالی اعانت کے اہل ہیں یا نہیں، نہ تو Community Health کے ادارے اور نہ ہی اس کی کلیکشن ایجنسی (ایجنسیوں) کے پارٹنر ضامنوں کے خلاف ECA میں شامل ہو سکتے ہیں۔

3. مالی امداد کی درخواست کے عمل کے دوران کوئی ECA نہیں: Community Health کے ادارے اور اس کی کلیکشن ایجنسی کے پارٹنر کسی ضامن سے جس نے مالی امداد کے لیے درخواست دی ہے، ECA کی پیروی نہیں کریں گے۔ اگر یہ متعین ہوتا ہے کہ ضامن مکمل مالی امداد کے لیے اہل ہے اور ضامن نے ادائیگی کر دی ہے، تو Community Health ادارے ضامن کی اہلیتی مدت کے دوران ضامن سے 5.00$ سے زیادہ وصول کی گئی کوئی بھی رقم واپس کریں گے۔  اگر ضامن کو جزوی مالی امداد کے لیے منظوری دی جاتی ہے، تو Community Health ادارے کسی بھی ایسی رقم کو واپس کر دیں گے جو اس رقم سے زیادہ ہوگی جس کی ادائیگی کے لیے ضامن کو ذاتی طور پر ذمہ دار سمجھا جاتا ہے۔ Community Health ادارے ضامن کو 5.00$ سے کم کی کوئی رقم واپس نہیں کریں گے۔

4. ادائیگی کے منصوبے:

  • اہل مریض: Community Health ادارے اور ان کی طرف سے کام کرنے والی کوئی بھی کلیکشن ایجنسی (ایجنسیاں) ضامن کو ادائیگی کے منصوبے کے معاہدے میں شامل ہونے کا اختیار پیش کریں گی۔ ادائیگی کے منصوبے کا معاہدہ ضامن کو ایک مقررہ مدت کے دوران واجب الادا رقم ادا کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
  • ادائیگی کے منصوبے کی شرائط:
    • ادائیگی کے تمام منصوبے سود سے پاک ہوں گے
    • تمام ماہانہ ادائیگیاں Community Health اداروں اور ضامن کے درمیان باہمی رضامندی سے طے شدہ رقم پر مبنی ہوں گی
    • توقع کی جاتی ہے کہ اکاؤنٹ پر موجود بیلنس کی مکمل ادائیگی طے شدہ مدت کے اندر ہو جائے گی
  • ادائیگی کے منصوبے کو نادہندہ قرار دینا: ضامن کی مسلسل تمام ادائیگیاں کرنے میں ناکامی کے بعد ادائیگی کے منصوبے کو نادہندہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو، ضامن کو نادہندہ نوٹس موصول ہوگا۔ نوٹس ضامن کے آخری معلوم پتے پر بھیج دیا جائے گا۔ ادائیگی کے منصوبے کو نادہندہ قرار دینے کے بعد ،Community Health ادارے یا کلیکشن ایجنسی اِس پالیسی کے مطابق طریقے سے وصولی کی سرگرمیاں شروع کر سکتی ہے۔

 

5. کلیکشن ایجنسیاں: Community Health ادارے ضامن کے کھاتوں (گارنٹر اکاؤنٹس) کو کلیکشن ایجنسی کو بھیج سکتے ہیں، درج ذیل شرائط کے ساتھ:

  • کلیکشن ایجنسی کا Community Health اداروں کے ساتھ تحریری معاہدہ ہونا چاہیے۔
  • کلیکشن ایجنسی کے ساتھ تحریری معاہدے میں مشن، وژن، بنیادی اقدار، مالی امداد کی پالیسی کی شرائط، اور Community Health اداروں کی اس بلنگ اور کلیکشنز پالیسی کی تعمیل کے لیے کلیکشن ایجنسی کی ضرورت والی زبان شامل ہوگی۔
  • کلیکشن ایجنسی کوئی بھی ECA شروع کرنے سے 30 دن پہلے ضامن کو مطلع کرنے پر رضامند ہوگی۔ یہ نوٹس مالی امداد کی پالیسی کے سادہ صفحے کے خلاصے کی ایک کاپی پر مشتمل ہوگی۔
  • Community Health ادارے قرض کی ملکیت کو برقرار رکھیں گے (یعنی، قرض کو کلیکشن ایجنسی کو "بیچ" نہیں دیا گیا ہے)۔
  • کلیکشن ایجنسی کے پاس ایسے ضامنوں کی نشاندہی کرنے کے لیے ایک پروسیس ہوگا جو مالی امداد کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔ کلیکشن ایجنسی کو مالی امداد کے پروگرام کی دستیابی کے بارے میں بتانا چاہیے اور ان ضامنوں کو ریفر کرنا چاہیے جو Community Health اداروں کو ٹیلی فون کے ذریعے یا ویب سائٹ پر واپس مالی امداد کے خواہاں ہیں: https://uvahealth.com/services/billing-insurance/financial-assistance-eligibility. کلیکشن ایجنسی کسی ایسے ضامن سے کوئی ادائیگی نہیں مانگے گی جس نے مالی امداد کے لیے درخواست جمع کرائی ہے۔
  • Community Health اداروں کے ذریعے کھاتے پر ضامن کو ابتدائی بل بھیجنے کے کم از کم 120 دن گزر جانے تک کوئی بھی باقی رقم کسی کلیکشن ایجنسی کو نہیں بھیجی جائے گی جب تک کہ واپس کردہ میل موصول نہ ہو اور تازہ ترین پتہ معلوم کرنے کے لیے محنت سے کوشش نہ کی گئی ہو۔
  • اگر ضامن فعال طور سے ادائیگی کے منصوبے پر یا کسی ایسے ادائیگی کے منصوبے پر بات چیت کر رہا ہے جو نادہندہ نہیں ہوا ہے تو کوئی بھی بقایا رقم کلیکشن ایجنسی کو نہیں بھیجی جائے گی۔