UVA Health اور UVA Community Health (UVACH) کا مقصد، جس میں UVA Health Culpeper Medical Center (CPMC)، UVA Health Haymarket Medical Center (HAMC)، UVA Health Prince William Medical Center (PWMC)، UVACH Medical Group، اور UVA Health Cancer Center Gainesville شامل ہیں، ضرورت مند افراد کو اُن کی ادائیگی کرنے کی اہلیت سے قطع نظر رہ کر نگہداشت صحت کی ہمدردانہ، اور معیاری سروسز فراہم کرنا ہے۔ UVA Health اُن مریضوں کے لیے مالی امداد فراہم کرتا ہے جو ہماری کسی بھی ہسپتال کی سہولیات اور/یا ملازمت پیشہ فراہم کنندگان سے ہنگامی یا طبی طور پر دیگر ضروری نگہداشت حاصل کرتے ہیں۔
مالی امداد کے لیے کون اہل ہے؟
UVA Health کی مالی امداد کی پالیسی ("FAP") اہل ہونے والے ایسے مریضوں کی ہنگامی یا طبی طور پر دیگر ضروری نگہداشت کے لیے %100 مالی امداد فراہم کرتی ہے جن کی مجموعی سالانہ گھریلو آمدنی موجودہ وفاقی درجہ غربت (FPL) کے %200 یا اس سے کم ہو اور اثاثے 50,000$ یا اس سے کم ہوں۔ گاڑیوں اور غیر منقولہ جائیداد کے لیے خصوصی استثنات کا اطلاق ہوتا ہے اگر یہ مرکزی رہائش گاہ ہو۔ UVA Health ایسے مریضوں کے لیے بھی رعایتی قیمت پیش کرتا ہے جن کی مجموعی گھریلو آمدنی FPL کے %201 اور %400 کے درمیان ہو اور ان کے اثاثے 50,000$ یا اس سے کم ہوں۔
مالی امداد کے لیے درخواست کیسے دیں؟
جن افراد کو ہنگامی اور طبی طور پر ضروری نگہداشت کے لیے اپنی ادائیگی کرنے کی اہلیت کے متعلق خدشات ہوں تو وہ مالی امداد کی درخواست کر سکتے ہیں۔ مالی امداد کی درخواست دینے کے لیے، مریض یا مالی طور پر ذمہ دار فریق کو ہماری مالی امداد کی درخواست پُر کرنا ہو گی۔ مالی امداد کی درخواست اور FAP کی نقول866-320-9659 پر کسٹمر سروس کے شعبے کو کال کر کے بذریعہ ڈاک مفت حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ، مالی امداد کی درخواست اور FAP کو ہماری ویب سائٹ https://uvahealth.com/services/billing-insurance/financial-assistance-information سے ایک نقل ڈاؤن لوڈ کر کے بھی مفت حاصل کیا جا سکتا ہے۔
کون سی سروسز کوور کی جاتی ہیں؟
FAP کے تحت تمام ہنگامی یا طبی طور پر ضروری دیگر سروسز کوور کی جاتی ہیں، بشمول بیرونی مریض کی سروسز، اندرونی مریض کی نگہداشت، اور ایمرجنسی روم کی سروسز کے۔ غیر اہل سروسز جن میں بلا تحدید کے طبی طور پر غیر ضروری اختیاری طرز عمل، کاسمیٹک اور مقررہ نرخ والے طرز عمل، پائیدار طبی ساز و سامان، انشورنس والے مریض جو اپنی انشورنس کو استعمال نہ کرنے کا انتخاب کرتے ہیں اور حادثے کے نتیجے میں فراہم کی گئی سروسز شامل ہیں، مالی امداد کے پروگرام کے تحت کوور نہیں کیے جاتے۔ اگر حادثے کے نتیجے میں فراہم کی گئی سروسز کسی فریق ثالث کی جانب سے کوور نہیں کی جاتیں، تو مریض مالی امداد کی درخواست دے سکتے ہیں۔ انشورنس کے بعد بیلنس باقی رہنے کی صورت میں مریض مالی امداد کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔ بیمہ شدہ مریض جو کہ آمدنی کی حد کے اندر ہوں تب تک مالی امداد کے لیے درخواست دے سکتے ہیں جب تک کہ یہ انشورنس کمپنی کے ساتھ کیے گئے معاہدے سے متصادم نہ ہو۔ یہ ممکن ہے کہ وہ ڈاکٹر اور ماہرین جو کہ UVA Health کی جانب سے مامور نہیں کیے گئے اور ہسپتال میں سروسز فراہم کر رہے ہیں اُن کے اخراجات UVA Health کے مالی امداد کے پروگرام میں شامل نہ کیے جائیں۔ آپ کو اپنے ڈاکٹر سے بات کرنی چاہیئے یا UVA Health کے مالی امداد کے پروگرام میں شرکت کرنے اور شرکت نہ کرنے والے فراہم کنندگان کی فہرست کے لیے https://uvahealth.com/services/billing-insurance/financial-assistance-information f پر ہماری ویب سائٹ پر جانا چاہیئے۔
اگر میرے سوالات ہوں یا درخواست مکمل کرنے کے لیے مجھے مدد چاہیئے ہو تو؟
جن افراد کو مالی امداد کی درخواست مکمل کرنے کے لیے مدد درکار ہے وہ اوپر درج ٹیلی فون نمبروں پر کسٹمر سروس کے شعبے کو کال کر سکتے ہیں یا ہمارے ہسپتالوں میں مریض کی رسائی والی جگہوں میں موجود مالی صلاح کار سے ملاقات کر سکتے ہیں
- 1240Lee Street, Charlottesville, VA 22903 پر ذاتی حیثیت میں تشریف لائیں
- Sudley Rd, Manassas, VA 20110 8650پر ذاتی حیثیت میں تشریف لائیں
- H15225 Healthcote Boulevard, Haymerket, VA 20169 پر ذاتی حیثیت میں تشریف لائیں
- 501Sunset Lane, Culpeper, VA 22701 پر ذاتی حیثیت میں تشریف لائیں
انگریزی نہ بولنے والے مریضوں کے لیے، FAP کے تراجم اور مالی امداد کی درخواست دیگر زبانوں میں دستیاب ہیں، بشمول انگریزی اور ہسپانوی۔ براہ کرم اوپر دیے گئے نمبروں پر کال کریں یا یہاں ہماری ویب سائٹ: کیا آپ مالی امداد کے اہل ہیں؟| UVA Health پر جا کر اس سادہ زبان میں دیے گئے خلاصے، FAP، اور مالی امداد کی درخواست کے تراجم حاصل کریں۔